اردو میں جدید کوڈنگ زبان ایچ ٹی ایم ایل ، سی ایس ایس اور جاوا اسکرپٹ کا یہ ستارواں لیچکچر ہے ۔ یہ لیکچر انتہائی آسان زبان اور آسانی سے سمجھ میں آنے والی کوڈنگ میں لکھا گیا ہے ۔ اس زبان کو ایک نو دس سال کا بچہ بھی آسانی سے سمجھ سکتا ہے ۔۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں آج کا ستارواں لیکچر ۔جاوا اسکرپٹ کا تعارف ۔ لیکچر 17
جاوا اسکرپٹ کیا ہے؟
جاوا اسکرپٹ ایک پروگرامنگ زبان ہے جو ویب صفحات میں انٹرایکٹیویٹی شامل کرتی ہے۔مثال کے طور پر ایک بٹن بنانے کے لئے جاوا اسکرپٹ کوڈ یوں لکھا جائے گا
جاوا اسکرپٹ کوڈ کی مثال
<button onclick="alert('ہیلو ورلڈ!')">یہاں کلک کریں</button>
جاوا اسکرپٹ کو کیسے شامل کریں
جاوا اسکرپٹ کو <script> ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے HTML میں شامل کیا جا سکتا ہے، یا تو <head> یا <body> سیکشن میں۔
<script>
// یہ ایک اندرونی جاوا اسکرپٹ تبصرہ ہے
console.log("ہیلو کنسول سے!");
</script>